شریف فیملی کی رہائش گاہیں سرکاری درجہ رکھتی ہیں یا نہیں؟چیف سیکرٹری سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار)جاتی عمرہ رائیونڈ اور ماڈل ٹاؤن کی شریف فیملی کی رہائش گاہیں سرکاری درجہ رکھتی ہیں یا نہیں ،حلقہ این اے 120کے ریٹرننگ افسرمیاں محمد شاہدنے چیف سیکرٹری پنجاب سے2روز میں جواب طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شکایات جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی شکایت میں کہاہے شریف فیملی کی رائیونڈ اور ماڈل ٹاون میں رہائش گاہیں سرکاری در جہ رکھتی ہیں اور ان رہائش گاہوں کو استعمال کرکے مریم نواز این اے 120کی انتخابی مہم چلاتی ہیں جو غیر قانونی ہے ،جس کا نوٹس لیتے ہوئے ر یٹر ننگ افسر نے چیف سیکرٹری پنجاب کو تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا ہے کہ 2روز میں بتائیں مریم نواز جن رہائش گاہوں کو استعمال کرکے انتخابی مہم چلارہی ہیں کیا وہ سرکاری ہیں یا نہیں اوروہ اسے استعمال کررہی ہیں یا نہیں۔
جواب طلب