مردم شماری کے حتمی نوٹیفکیشن میں تاخیر سے نئی حلقہ بندیاں ممکن نہیں: الیکشن کمیشن

مردم شماری کے حتمی نوٹیفکیشن میں تاخیر سے نئی حلقہ بندیاں ممکن نہیں: الیکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کی روشنی میں مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرنی ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق اسمبلیوں کی نشستوں میں تبدیلی ضروری ہے، مردم شماری کے حتمی نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی تو نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو سکیں گی اور انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں پر کرانا پڑیں گے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری قانون ایسے قانونی اور انتظامی اقدامات کریں کہ مردم شماری کے نتائج جلد شائع ہو سکیں، الیکشن کمیشن اس کے بعد ہی نئی انتخابی حلقہ بندیوں کی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کر سکے گا۔

مزید :

صفحہ اول -