الزامات بے بنیاد ہیں : ترجمان حکومت پنجاب
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں جس کمپنی کا نام استعمال کیا گیا ہے وہ ایس ای سی پی، پاکستان انجینئرنگ کونسل یا سٹیٹ بینک کسی میں بھی رجسٹرڈ نہیں اور جس شخص شہزاد کا نام استعمال کیا گیا ہے وہ نادرا ریکارڈ میں موجود نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا پنجاب حکومت نے کسی بھی نجی کمپنی کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا،یابیرٹ نامی کمپنی نے چین میں اپنا سرمایہ بھیجا جس میں ان سے سوال پوچھا گیا یہ سرمایہ کہاں سے آیا اس پر انہوں نے جواب دیا ہمیں ملتان میٹرو پراجیکٹ سے بچت ہوئی ہے، انہوں نے رقم کے حوالے سے تفصیلات منگوائیں جس پر انہوں نے جعلی خطوط جمع کرائے ۔چینی حکومت نے خطوط ہمیں بھجوائے جس پر ہم نے اپنے تمام ریکارڈ ز چیک کئے ان خطوط میں لیٹر ہیڈ، خط کا انداز اور الفاظ سب کچھ جعلی تھا ۔ اس کے باوجود ہم نے تحقیقاتی ٹیم بنائے جس میں یابیرٹ اور کیپٹل کمپنی کا پاکستان میں وجود تک نہیں تھا سب جعلی تھا۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بدنام کرنے کیلئے یہ سارا ڈرامہ رچایا جس پر ہم چینل کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔
ترجمان حکومت پنجاب