شیطانی سجاوٹ سے خوفزدہ کرنے والا گھر

شیطانی سجاوٹ سے خوفزدہ کرنے والا گھر
 شیطانی سجاوٹ سے خوفزدہ کرنے والا گھر

منسک(مانیٹرنگ ڈیسک)بیلا روس کے دارالحکومت منسک سے 5 کلو میٹر دور راٹومکا کے علاقے میں ایک گھر ایسا ہے جس کی سجاوٹ کو دیکھ کر ہر کوئی خوفزدہ ہوجاتا ہے۔اس گھر کی سجاوٹ درجنوں کھوپڑیوں، ڈھانچوں، چمگادڑوں اور دیگر ڈرؤانیچیزوں سے کی گئی ہے۔یہاں کے محلے والے رات تو دور کی بات دن میں بھی اس گھر کی طرف سے گزرنے سے خوف زدہ ہوتے ہیں۔یہ گھر راموٹکا میں ہے جہاں چور بھی آنے سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور حال ہی میں اس ڈراؤنے گھر کی تصاویر بیلاروس میں خوب وائرل ہوئیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ اب اس گھر کی تصاویر پوری دنیا میں وائرل ہورہی ہیں اور یہ گھر سب کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں کی جانب سے خوفزدہ کرنے والا گھر شدید تنقید کا نشانہ بھی بن رہا ہے۔مقامی لوگوں نے اس گھر کی تزئین و آرائش پر مقامی حکام کو شکایت درج کی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ گھر بڑوں سمیت بچوں کے دلوں میں بھی خوف پیدا کر رہا ہے جس کے باعث بچے اس جگہ سے گزرنے سے ڈرتے ہیں۔راٹومکا علاقے کی ایک رہائشی ماریہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فون سے اس گھر کی کچھ تصاویر بنا کر آفس کے ایک ساتھی کو بھیجیں تو وہ اس قدر خوفزدہ ہوئی کہ اس نے فورا اسے ڈیلیٹ کردیا۔ یہ گھر دور سے ایک محل کی طرح لگتا ہے لیکن قریب سے بے حد خوفزدہ کر دیتا ہے۔اس گھر کی روشنی چھت پر لگیں کھوپڑیاں، ڈھانچے سب ہی شیطان کی عکاسی کرتی ہیں اور ڈرا دیتی ہیں۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک اصل میں ایک عام تاجر ہے جس نے ایک دہائی پہلے اس گھر کی تعمیر شروع کی لیکن 8 سال قبل وہ یہاں سے چلے گئے۔

شیطانی سجاوٹ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...