موت کا سبب بننے والا’’پرفیوم‘‘الجزائر پہنچ گیا

موت کا سبب بننے والا’’پرفیوم‘‘الجزائر پہنچ گیا
 موت کا سبب بننے والا’’پرفیوم‘‘الجزائر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جزائر(مانیٹرنگ ڈیسک)الجزائر میں وزارت دفاع کا ایک خط اِفشا ہو کر وسیع پیمانے پر زیر گردش میں ہے جس میں وزارت نے "Relax" نامی ایک زہریلا پرفیوم استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے۔ وزارت کے مطابق اس خوشبو کو لگانے کے کچھ عرصے بعد انسان کی اچانک موت واقع ہو سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خط کے پھیل جانے کے بعد لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہ خط دارالحکومت الجزائر شہر کے جنوب میں واقع بلیدہ میں فرسٹ ملٹری ایریا کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹریٹ فار ملٹری ہیلتھ انٹرسٹ کو ارسال کیا گیا اور اس پر 15 اگست 2017 کی تاریخ موجود ہے۔ خط کے مطابق متعدد عرب ممالک میں اس خوشبو کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں مصر، عراق، کویت، بحران، لبنان اور سوڈان شامل ہیں۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ خوشبو کے کیمیائی تجزیوں سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس پرفیوم کا زہر استعمال کے فورا بعد ظاہر نہیں ہوتا بلکہ اس کا اثر جسم پر چھڑکنے کے بعد 3 سے 4 روز کی تاخیر سے ہوتا ہے۔ وزارت دفاع کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے چھڑکاؤ کا علاج نہیں ہے اور الجزائر میں اس خوشبو کے خطرات سے آگاہی کی ضرورت ہے۔
پرفیوم

مزید :

صفحہ اول -