پاک سرزمین پارٹی نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کر دیئے

پاک سرزمین پارٹی نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کر دیئے

کراچی(آن لائن ) پاک سرزمین پارٹی نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کرتے ہوئے عید کے بعد مظاہروں کا اعلان کردیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مردم شماری کے نتائج کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان، پنجاب اور اندرون سندھ سے لوگ کراچی میں آباد ہورہے ہیں، لوگ دیہی علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف آتے ہیں اس لئے کراچی میں مختلف علاقوں سے سالانہ 10 سے 15 لاکھ لوگ آتے ہیں ۔انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ 18 سال پہلے کراچی 98 لاکھ کا شہر کہا گیا تھا، ہمیں مردم شماری کے نتائج قبول نہیں ہیں۔

نتائج مسترد ؍ پاک سرزمین

مزید : صفحہ اول