بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل نہیں کر رہا ، عالمی بینک اپنا کردار ادا کرے : خواجہ آصف

بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل نہیں کر رہا ، عالمی بینک اپنا کردار ادا کرے : ...

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد چھوڑ دیا اور بھارت پاکستان کی زراعت اور ہائیڈل منصوبوں کو نقصان پہنچارہا ہے، عالمی بینک سندھ طاس معاہدے پر تعمیری کردار اداکرے۔اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے ساتھ آبی تنازعات حل کرنے پر تیار ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے کئی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائے اور ان منصوبوں کے ڈیزائن بھی پاکستان کو فراہم نہیں کیے، بھارت پاکستان کی زراعت اور ہائیڈل منصوبوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرتا ہے، بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے ساتھ آبی تنازعات حل کرنے پر تیار ہے اور بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی اصل روح کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسائل سے زیادہ مسائل ہم نے خود پیدا کیے ہیں، ہم جس انداز سے پانی استعمال کرتے ہیں وہ ایک مجرمانہ فعل ہے، ہم پانی ایسے استعمال کرتے ہیں جیسے ہمارے پاس لامحدود پانی ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانی کی مقامی تقسیم پر خرچ ہونے والی رقم کا 80 فیصد ریکور نہیں ہوتا، اگر پانی کا ضیاع جاری رہا تو مستقبل میں مزید خطرات کا سامنا کرنا پڑیگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے بھی ماضی میں پانی کے مسئلیکو سنجیدگی سے نہیں لیا، اب حکومت نے مسئلے کا ادراک کرتے ہوئے الگ وزارت قائم کی ہے، پانی سے متعلق قومی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہوگا۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...