بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے

بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ ساق صدر مملکت آصف زرداری کا بھی آج لاہور پہنچنے کا ا مکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے یہ دونوں قائدین اگلے دو سے تین روز تک لاہور میں ہی قیا م کریں گے اور عید کے بعد پھر یہ دونوں رہنما دوبارہ لاہور أئیں گے ۔بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز پرانے ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹربلاول ہاوس پہنچے ، بلاول بھٹو �آج بلاول ہاؤس میں پارٹی کے اہم راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ بلاول بھٹومقامی قیادت سے این اے 120 کے ضمنی انتخابات کی مہم پر بریفنگ بھی لیں گے۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے رہنما خالد کھرل کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر کمالیہ بھی جائیں گے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...