شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، لاکھوں کا نقصان

شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، لاکھوں کا نقصان

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے)صوبا ئی دا رالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نشترکالونی آشیانہ روڈ پرواقع طیب کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 14لاکھ 60ہزار کی نقدی زیورات اور غالب مارکیٹ میں شہزادکے میڈیکل سٹور سے دوڈاکو 34ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ نواب ٹاؤن میں حیدر اور اسکی فیملی سے 65ہزار،ٹاؤن شپ میں اعظم اور اسکی فیملی سے 48ہزار،سٹی رائیونڈ میں حیدر اور فیملی سے 40ہزار،شاہدرہ میں عتیق سے موٹرسائیکل اور 25ہزارجبکہ قلعہ گجر سنگھ میں بلال سے 14ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیااور شمالی چھاؤنی میں وحیدکی گاڑی،اکبری منڈی میں عثمان،شاہدرہ میں اویس،مصری شاہ میں رضا،قلعہ گجر سنگھ میں نعیم،گجر پو رہ میں فیضان،نواب ٹاؤن میں شاہد،رائیونڈ میں ساجد اور باغبانپو رہ میں عثمان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔۔

لاکھوں کا نقصان

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...