’’احتجاج کرنے والے سوئی گیس ملازمین سے ہمارا کوئی تعلق نہیں‘‘ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی وضاحت

’’احتجاج کرنے والے سوئی گیس ملازمین سے ہمارا کوئی تعلق نہیں‘‘ سوئی ناردرن ...

لاہور(خصوصی رپورٹ)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈکے ہیڈ آفس کے سامنے سابقہ عارضی اور یومیہ اجرت لینے والے ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے خبروں کے بارے میں وضاحت کی ہے کہ کمپنی کام کی ضرورت کے لحاظ سے اِن افراد کی خدمات عارضی اور روزمرہ اجرت کی بنیاد پر حاصل کرتی ہے اور کام یا مدتِ ملازمت ختم ہونے کے بعد عارضی ضرورت خود بخود ختم سمجھی جاتی ہے۔ 29اگست 2017ء کے روز کچھ اخبارات نے سابقہ عارضی سب انجینئرز کی برطرفی اور ان کا سوئی ناردرن کمپنی کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کرنے کی خبریں شائع کیں۔ کمپنی یہ وضاحت کرتی ہے کہ کمپنی نے ان لوگوں کی خدمات مختلف وقفوں اور اوقات میں حاصل کی تھیں اور اب یہ لوگ کسی طور کمپنی کے ساتھ وابستہ نہیں ہیں۔ نیز یہ کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ان لوگوں کے ساتھ کسی معاہدے کی پابند نہیں ہے۔علاوہ ازیں یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ کمپنی پیشہ ورانہ ملازمت کی مد میں مکمل میرٹ کو یقینی بناتی ہے نیز ان ملازمتوں کے حصول کے مواقع کمپنی موقع قومی سطح پر اخبارات میں شائع کرتی ہے ۔ چنانچہ مستقبل میں یہ افراد کمپنی میں پیشہ ورانہ ملازمت حاصل کرنے کے لئے اپنی قابلیت، عمر، تجربہ اور ہنر کی بناء پر اخباروں میں ملازمتوں کا اشتہار شائع ہونے کے بعد درخواستیں دے سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...