پی ٹی آئی عمران خان کے دماغی توازن کا معائنہ کرائے ، سعید غنی

پی ٹی آئی عمران خان کے دماغی توازن کا معائنہ کرائے ، سعید غنی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے عمران خان کے چکوال میں جلسے سے خطاب پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اکابرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان کے دماغی توازن کا معائنہ کرائیں کیونکہ ان کی دما غی حالت اب ٹھیک نہیں رہی۔ ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان طوطے کی طرح رٹی رٹائی باتیں دہرا رہے ہیں۔ وہ سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں سعید غنی نے کہا کہ آصف علی زردری نے طویل قید کاٹ کر جمہوریت مخالفین کو سیاسی اور اخلاقی شکست دی۔ سعید غنی نے کہا کہ آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات ان کے مخالفین نے لگائے جبکہ عمران خان پرکرپشن اور دیگراخلاقی جرائم کے الزامات ان کی اپنی پارٹی کے رہنما لگارہے ہیں۔

سعید غنی

مزید : صفحہ آخر