صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور ایم پی اے ماجد ظہور کو دوبارہ نوٹس

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور ایم پی اے ماجد ظہور کو دوبارہ نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے ریٹرننگ افسرنے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر مسلم لیگ (ن) کے دوایم پی ایز کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کا 3 روز میں جواب نہ دینے پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔قومی اسمبلی کے حلقہ120کے ریٹرننگ افسر میاں محمد شاہد کی جانب سے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور ایم پی اے ماجد ظہور کو دوبارہ نوٹس بھجوادیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد وفاقی و صوبائی وزراء ، وزیراعظم، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی ، وزراء اعلیٰ، مشیر اور پبلک آفس ہولڈرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ،ریٹرننگ آفیسر نے 23اگست کو صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور رکن صوبائی اسمبلی ماجد ظہور کو حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مہم کا حصہ بننے سے روکتے ہوئے 3 روز میں جواب طلب کیا تھا مگر لیگی ایم پی ایز نے مقررہ وقت گزرنے کے باوجود ریٹرننگ آفیسر کے نوٹس کا جواب داخل نہیں کیا، نوٹس میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور ایم پی اے ماجد ظہور کو نوٹس کا جواب دینے کیلئے مزید 3روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کا جواب داخل نہ کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ریٹرننگ آفیسر میاں شاہد نے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں لیگی ایم پی ایز کی مہم میں شرکت اور حلقہ میں ترقیاقی کام کروانے کیخلا ف درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -