جماعت اسلامی کا لاہورتا اسلام آباد احتساب مارچ11ستمبر کو ہوگا

جماعت اسلامی کا لاہورتا اسلام آباد احتساب مارچ11ستمبر کو ہوگا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی کا لاہور سے اسلام آباد تک احتساب مارچ 11 ستمبر کو ہوگا،جس کا آغازداتا دربار سے ہوگا،امیر سراج الحق اس موقع پر خطاب کریں گے جس کے بعد جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد روانہ ہوں گے، احتساب مارچ کا گو جر ا نوالہ،لالہ موسیٰ، گجرات، جہلم،راولپنڈی میں استقبال کیا جائے گا اوراحتساب مارچ کے اختتام پربھی جلسہ عام سے سراج الحق خطا ب کر یں گے۔جماعت اسلامی نے اس حولے سے بھرپور تیاریاں شروع کردیں ہیں اور کئی انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار قائم مقام امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ،امیر لاہور ذکر اللہ مجاہداور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جاوید قصوری کا مزید کہنا تھاپانامالیکس کا سکینڈل آنے کے بعد جماعت اسلامی کی کرپشن کیخلاف ملک گیر تحریک پوری قوم کی آواز بن گئی ،ہمارامطالبہ ہے احتساب سب کا اور بلاامتیاز ہونا چاہئے۔ 11 ستمبر کو لاہور تا اسلام آباد احتساب مارچ کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ ملک میں جو احتساب کا عمل سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے شروع ہواتھا۔اسے رکنا نہیں چاہئے۔جب تک سنجیدگی سے کرپشن کیخلاف اقدامات نہیں کیے جاتے پاکستان کے عوام معاشی لحاظ سے مستحکم نہیں ہوسکتے۔

احتساب مارچ

مزید : صفحہ آخر