پو لیس کی عیدی مہم ، ریکا رڈ یا فتہ مجرموں کے کھا تے اوپن ، بلا وے بھجوادیئے

پو لیس کی عیدی مہم ، ریکا رڈ یا فتہ مجرموں کے کھا تے اوپن ، بلا وے بھجوادیئے

لاہور(رپورٹ: یو نس با ٹھ)عیدالضحیٰ کی آمد پر صوبا ئی دا رالحکو مت میں پو لیس نے حسب رو ایا ت عیدی مہم کا آغاز کر تے ہو ئے سا بقہ ریکا رڈ یا فتہ مجرموں کے کھا تے کھو ل کر انھیں عیدی کیلئے بلا وے بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ پو لیس کی مہم سے واقف ملزموں نے بلا و ے سے قبل ہی یا تو رو پو شی اختیار کر لی یا پھر اپنے ٹھکا نے تبدیل کر لیے ۔پو لیس ذرا ئع نے انکشاف کیاہے کہ پولیس کی جا نب سے ہر عید پر عیدی کی وصولی کے مختلف طریقے کا ر مو جود ہیں جن میں نا کہ مہم، شراب کی فروخت پر پا بندی اور علاقے کے چھابڑی فروشوں کو تنگ کرنا شامل ہیں ،جو چھو ٹے اہلکا ر استعمال کر تے ہیں جبکہ بڑے افسران حال ہی میں ضما نت پر رہا ہو نیوا لے ملزموں اور سا بقہ ریکا رڈ یا فتہ ملزموں کے سا بقہ کیسز کی فا ئلیں کھو ل کر ان کو طلبی نا مہ بھجوا تے ہیں اور ہرا سا ں کر کے عیدی وصول کی جا تی ہے اور اگر کو ئی شخص عیدی دینے سے انکار کرے یا ٹال مٹول سے کا م لے تو اسے کسی تفتیش میں پھنسا کر اس کی ایسی کی تیسی پھیر نے سے بھی گریز نہیں کر تے جبکہ ایسے جرا ئم پیشہ افراد جن سے پو لیس کی پہلے سے ساز باز بنی ہو تی ہے ان سے بھی ان مو ا قعوں پر منتھلی کے علا وہ عیدی الگ سے وصول کی جا تی ہے۔صر ف لا ہو ر شہر کے 1لاکھ 17 ہزار583سے زائد اشتہا ری ملز م ہیں جنہیں گرفتار کر نا باقی ہے ان میں سے30ہزار سے زائد اشتہا ر ی سنگین مقد ما ت میں پو لیس کو مطلو ب ہیں جبکہ 2ہزار سے زائد ایسے اشتہاری بھی ہیں جن کی زند ہ یا مردہ گر فتاری پر حکو مت نے لا کھو ں روپے انعام مقرر کر رکھا ہے ۔اس ضمن میں جب سی سی پی او لا ہور کیپٹن( ر)امین وینس سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا عید کے موقع پر مفرر اور اشتہا ری ملز موں کے گھروں میں اچا نک آنے کی اطلا عات پر چھا پے ما ر ے جا تے ہیں تاکہ ان کی گر فتاری کے عمل کو یقینی بنا یا جا سکے۔

مزید : صفحہ آخر