لاہور بورڈ ، انٹر میڈیٹ پارٹ(2) کے نتائج کا اعلان 12ستمبر کو ہوگا

لاہور بورڈ ، انٹر میڈیٹ پارٹ(2) کے نتائج کا اعلان 12ستمبر کو ہوگا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ(2) کے نتائج کا اعلان 12ستمبر کو ہوگا۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ (2) امتحانات سال 2017میں کل ایک لاکھ 58ہزار پانچ سو نوے طلبہ نے حصہ لیا ۔امتحانات کے لئے509امتحانی سنٹرز بنائے گئے تھے ۔ امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے 369ریذیڈنٹ انسپکٹرز جبکہ اور 155موبائل انسپکٹرز تعینات کئے گئے تھے ۔چیئرمین لاہور بورڈچوہدری محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ میڑک امتحانات کی طرح انٹر میڈیٹ امتحانات کے رزلٹ کی تکمیل میں شفافیت اور میرٹ کو مد نظر رکھا جا رہا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...