عبدالباسط نے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کو بدترین سیکرٹری خارجہ قرار دیدیا

عبدالباسط نے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کو بدترین سیکرٹری خارجہ ...

اسلام آباد(آن لائن) بھارت میں سابق ہائی کمشنرعبدالباسط نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری کو ملک کا بدترین سیکرٹری خارجہ قرار دے دیا۔بھارت میں سابق ہائی کمشنرعبدالباسط نے امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری کو لکھا گیا خط منظرعام پر آگیا۔ خط میں سابق ہائی کمشنرعبدالباسط نے موقف اختیار کیا کہ اعزاز چوہدری پاکستان کے بدترین سیکرٹری خارجہ رہے، وہ امریکا میں پاکستان کے بدترین سفیر کی حیثیت سے اختتام کریں گے، سفارت کاری کے نازک پیشے کے وہ قابل نہیں، پاکستان کے وسیع تر مفاد میں انہیں سفیر کے عہدے سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔سابق ہائی کمشنرعبدالباسط نے خط میں کہا کہ برطرف نہ کرنے کی صورت میں بھی آپ کو فروری 2018 کے بعد توسیع نہیں ملنی چاہیے، آپ جیسے لوگوں کی اہم عہدوں پر موجودگی میں اللہ تعالی ہی پاکستان کی حفاظت فرمائے جب کہ اوفا مشترکہ اعلامیہ اور انسانی حقوق کونسل میں شکست میرے موقف کا ثبوت ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...