عید قریب آتے ہیں سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں 50فیصد اضافہ

عید قریب آتے ہیں سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں 50فیصد اضافہ

لاہور ( اسد اقبال )عیدالا ضحی کے قر یب آ تے ہی آڑھتیو ں اور زمینداروں نے سبزیو ں و پھلو ں کی قیمتو ں میں مصنو عی اضا فے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے پیش نظر شہریو ں میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ تھو ک منڈیو ں میں سبزیو ں و پھلو ں کی قیمتو ں کو مانیٹر کر نے والی مارکیٹ کمیٹیاں بھی آڑھتیو ں کی کٹھ پتلیاں بنے چشم پو شی اختیار کیے ہو ئے ہیں۔رواں ہفتے کے دوران سبزیو ں و پھلو ں کی قیمتو ں میں 10سے 35فیصد اضا فہ اور پر چو ن کی سطح پر دکانداروں نے سبزیو ں و پھلو ں کی قیمتو ں میں50فیصدتک اضا فہ کر دیا ہے جن میں ٹماٹر ، لہسن ، ادرک ، سبز مر چ، دھنیا ، پیاز ، آلو ، سیب ، کیلا ، آڑو ، گرما اور انگور شا مل ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر دکانداروں کی جانب سے کی جانے والی مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار مارکیٹ کمیٹیو ں کے افسران ہیں جو اپنے فرائض ایما نداری سے سر انجام دینے کی بجائے آڑھتیو ں کے ساتھ ساز باز کر کے تھو ک منڈیو ں میں سبزیو ں و پھلو ں کے نر خ تر تیب دیتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید سے ایک روز قبل سبز سبزیوں کی قیمتوں میں 100فیصد تک مصنوعی اضافہ کر دیا جائے گا۔ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ راوی لنگ روڈ عثمان منان شیخ نے کہا کہ تھو ک منڈیو ں میں سبز یو ں و پھلو ں کی قیمتو ں کا تعین سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کے مطا بق ہو تا ہے جس کو مارکیٹ کمیٹی فائنل کر تے ہوئے سر کاری نرخ نامے جاری کرتی ہے انھو ں نے کہا کہ سبزیو ں و پھلو ں کی قیمتو ں میں اضافہ کی وجہ عید پر سبز سبزیوں کی زیادہ کھپت ہوتی ہے جس کے پیش نظر پرچون فروش قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں۔جس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کو مد نظر رکھتے ہوئے کارروائیاں کر رہے ہیں اور مرتکب افراد کے خلاف نہ صرف جرمانے کیے جا رہے ہیں بلکہ ان کو حتمی وارننگ بھی دی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار بھی سبزیوں و پھلوں کے نرخ ڈیمانڈ اور سپلائی کو مد نظر رکھ کر نکالتے ہیں۔ صو بائی دارالحکو مت کی پر چو ن مارکیٹو ں میں سبزیوں کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں۔پیاز55روپے،ٹماٹر110وپے،دھنیاگٹھی 30روپے ،لہسن چائنہ 180روپے،سبز مرچ80روپے،کھیرے100روپے،بندگوبھی60روپے،گاجر90روپے،لیموں چائنہ120روپے پھلوں میں سیب کالا کلو پہاڑی120 روپے، کیلا فی درجن100روپے اورانگور سندر خانی 300 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر