کراچی میں موسلادھار بارشوں کا امکان‘ رین ایمرجنسی نافذ

کراچی میں موسلادھار بارشوں کا امکان‘ رین ایمرجنسی نافذ

لاہور، کراچی (کا مرس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور اور گردو نواح میں موسلادھا بارش کے بعد جل تھل ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور اور گردونواح میں گزشتہ روز گہرے بادل چھا گئے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھا بارش کے تیز ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں، جس سے کئی دنوں سے جاری گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے۔شہر میں ہونے والی موسلادھا بارش کے بعد کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا رہا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید موسلا دھار بارش کی پیش کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آئندہ 24گھنٹوں کے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے کا بھی امکا ن ہے ۔ بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ۔ کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں بارش بدھ سے ہوناتھی تاہم آج سے شروع ہوگئی، موسلادھار بارش کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 40 سے گرکر 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا، کراچی کے علاقے طارق روڈ ،شارع فیصل، گلبرگ ،گلشن اقبال ،پی ای سی ایچ ایس، نرسری ،محمود آباد،ملیر، سہراب گوٹھ گلستان جوہر ،صفورا گوٹھ ،صدر اور کلفٹن ،یونیورسٹی روڈ، فیڈرل بی ایریا،نیو کراچی،سٹیڈیم روڈ کے علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ،محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے، ادھر وزیر تعلیم سندھ نے جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ اگر کراچی میں بارشیں زیادہ ہوئیں تو تعلیمی اداروں میں تعطیل کردی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر