فوڈ اتھارٹی کے چھاپے: ناقص اشیاء کا استعمال، شیر شاہ روڈ پر کراچی بیکری سیل

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے: ناقص اشیاء کا استعمال، شیر شاہ روڈ پر کراچی بیکری سیل

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ روز شیر شاہ روڈ پر کراچی بیکری پر چھاپے کے دوران کھلے اور غیر معیاری رنگوں اور مٹھاس کے لیے سکرین کا استعمال کرنے،سیرپ کو نیلے کیمیکل ڈرمز میں محفوظ کرنے ،کارکنوں کے میڈیکل موجود نہ ہونے پر سیل کر دیا گیا۔مغل پورہ میں نعمت خانہ سوئٹس اینڈ بیکرز ،میری ڈان سوئٹس اینڈ بیکرز ،جاوا سوئٹس اینڈ بیکرز ہربنس پورہ روڈ پر پنجاب سوئٹس ،انم بیکری پروڈکشن یونٹ پر چھاپے کے دوران گندے فریزر میں اشیاء خورونوش کو محفوظ کرنے،کھلے غیر معیاری رنگ استعمال کرنے،برتنوں کو سرف سے واش کرنے ،حشرات کے خاتمے کا نامناسب انتظام پر 50ہزار جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں جلو موڑ پر مدینہ جنرل سٹور،عبید پان شاپ،فوڈٹرینڈز،فیضان جوس کارنر،ریاست علی پائے اینڈ حلواپوری،اظہر چکن سیل سنٹر عامر جنرل سٹور،عزیز پان شاپ،رحیم سٹوراور سیالکوٹ سویٹس ،الکمبوہ سویٹس ،مہتاب پان شاپ،قادری کراچی سویٹس اینڈ پروڈکشن یونٹ،ملک سویٹس ،الرحمت سویٹس اینڈ بیکرز (پروڈکشن یونٹ )،شیخ سویٹس اینڈ بیکرز ،ہات کیکس،زین بیکرز ،سالکوٹ سویٹس ،گورمے بیکرز اینڈ اور اروپ ٹاؤن میں ملک تنویر کریانہ سٹور اینڈ جنرل سٹور ،ایمان آباد سویٹس ،شیر پنجاب سویٹس اینڈ بیکرز ،مہر سویٹس اینڈ بیکرز ،حافظ سویٹس ،سیالکوٹ سویٹس،نرالا بیکرز میں رانا سویاں ،شاہد کریانہ سٹور ،اجواء سویٹس ،سلطان ناشتہ پوائنٹ ،قصوری فش اینڈ چرغہ ہاؤس ،ہائی کلاس بیکرز ،بریانی کنگ صابری ریسٹورنٹ ، احسان سویٹس ،امریکن بیکرز اینڈ سویٹس ،گورمے بیکرز اینڈ سویٹس ،امریکن بیکرز اینڈ سویٹس ،سیالکوٹ سویٹس اینڈ بیکرز ،شمع سویٹس اینڈ بیکرز ،یادگار بریانی ہاؤس ،سالکوٹ سویٹس اینڈ بیکرز ،مہر جی سویٹس ،محمدی سویٹس ،ساجد بیکری کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محفوظ اشیاء خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی۔

مزید : صفحہ آخر