چکوال،عمران خان کی ریلی کی کوریج کے دوران سینئر صحافی یونس اعوان دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

چکوال،عمران خان کی ریلی کی کوریج کے دوران سینئر صحافی یونس اعوان دل کادورہ ...

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سینئر صحافی محمد یونس اعوان منگل کی شام کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ یونس اعوان عمران خان کی ریلی کی کوریج کے سلسلہ میں جونہی رکنیت سازی مہم کیلئے قائم سکول کی جگہ پر پہنچے تو وہاں پر پی ٹی آئی کے سیکورٹی پر معمور کارکنوں نے انہیں روک لیا، اس موقع پر کافی رش تھا اور شدید گھٹن تھی جس کے نتیجہ میں یونس اعوان پر دل کا دورہ پڑا انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ یونس اعوان کے اچانک انتقال پر پوری صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی اور یونس اعوان کی وفات کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کو ٹھرایا گیا ہے۔رکنیت سازی کے دوران بھی بدنظمی کی بدترین صورتحال سامنے آئی اورمختصر مگر بے قابو ہجوم عمران خان کے سٹیج کے گرد گھڑا رہا۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...