محتسب پنجاب کی عدم دلچسپی، سرکاری اداروں کیخلاف سینکڑوں انکوائریاں التواء کا شکار

محتسب پنجاب کی عدم دلچسپی، سرکاری اداروں کیخلاف سینکڑوں انکوائریاں التواء ...

لاہور(ارشد محمود گھمن/سپیشل رپورٹر) محتسب پنجاب کی عدم دلچسپی کے باعث سرکاری اداروں کے خلاف پنجاب بھر میں چلنے والی سینکڑوں انکوائریاں التواء کا شکار ،محتسب پنجاب کی طرف سے انکوائریوں کی مدت کا تعین نہ ہو نے کے با عث ضلعی ایڈوائزر وں کی موجیں جبکہ سائلین دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ ابھی بھی پنجاب بھر کے 36اضلاع میں اہم عہدوں پر براجمان افسران کے خلاف تاحال 100سے زائد انکوائریاں زیرالتواء ہیں جبکہ محتسب پنجاب کی جانب سے 232کرپٹ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے جاری ہونے والے احکامات کو بھی تاحال متعلقہ محکموں نے ردی کی ٹوکری کے نذر کررکھا ہے جس کی وجہ سے یہ مذکورہ افسران اپنی سیٹوں پر تعینات ہیں۔سابق محتسب پنجاب جاوید محمود کے استعفے کے بعدایک سال قبل تعینات ہونے والے محتسب پنجاب نے تحصیل سطح پراعزازی لیگل ایڈوائزر فارغ کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سابق محتسب پنجاب جاوید محمود نے عوام کو نچلی سطح پر انصاف مہیا کرنے کے لئے ضلعی سطح پر ایڈوائزر مقرر کئے اور لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سرکاری اداروں کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز تیز کرتے ہوئے پنجاب بھر کی تحصیل کی سطح پر بھی اعزازی ایڈوائزر مقرر کرکے حکومت سے منظوری کیلئے سمری بھجوائی جو تاحال منظورنہیں ہوسکی تھی تاہم ایک سال قبل تعینات ہونے والے محتسب پنجاب نجم سعید نے چارج سنبھالنے کے بعد اعزازی طور پر کام کرنے والے ایڈوائزروں کو فارغ کر دیا جبکہ محتسب پنجاب کی عدم دلچسپی کے باعث ضلعی سطح پر سرکاری اداروں ،ریونیو ،لوکل گورنمنٹ ،سی اینڈ ڈبلیو ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ،جنگلات، لائیو سٹاک ،پولیس وغیرہ کے کرپٹ افسران کے خلاف چلنے والی انکوائریاں التواء کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق محتسب پنجاب کی جانب سے 232کرپٹ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے گئے لیکن ابھی تک متعلقہ محکموں کی جانب سے اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے جبکہ تر جمان محتسب پنجاب کا کہنا ہے کہ ہیڈ آ فس میں پنجاب بھر سے فائنل ہو کر آ نے والی انکوا ئریوں پر فیصلے بر وقت کیے جا رہے ہیں اور محتسب پنجاب کی طر ف سے پنجا ب بھر کے تمام ضلعی ایڈ وائزر کو واضع احکا مات جاری کئے جا چکے کہ ایسی انکوائر یوں کو جلد از جلد مکمل کر کے بجھوایا جائے تا کہ جلد فیصلے کئے جا سکیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...