لاہور اور گردو نواح میں موسلادھا بارش ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار
لاہور ( کا مرس رپورٹر) لاہور اور گردو نواح میں موسلادھا بارش کے بعد جل تھل ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور اور گردونواح میں گزشتہ روز گہرے بادل چھا گئے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھا بارش کے تیز ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں، جس سے کئی دنوں سے جاری گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے۔شہر میں ہونے والی موسلادھا بارش کے بعد کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا رہا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید موسلا دھار بارش کی پیش کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آئندہ 24گھنٹوں کے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے کا بھی امکا ن ہے ۔ بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ۔
موسلادھا بارش