ٹیکساس میں ’’ ہاروی طوفان سے ہلاکتیں 10ہو گئیں‘‘ متاثرین میں سینکڑوں پاکستانی بھی شامل

ٹیکساس میں ’’ ہاروی طوفان سے ہلاکتیں 10ہو گئیں‘‘ متاثرین میں سینکڑوں ...

ٹیکساس(آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں ہاروی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی جن میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔ریسکیوکاعملہ تاحال تمام علاقوں تک نہیں پہنچ سکا اس لیے خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ اموات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔طوفان کے باعث 30 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ ریسکیو کے منتظر دیگر ہزاروں افرادمیں سینکڑوں پاکستانی بھی ہیں۔فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق طوفان سے30 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔طوفان کے باعث ڈاؤن ٹاون ہیوسٹن کی ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تما م متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو کا کام جاری ہے۔ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جن میں ہیوسٹن یونیورسٹی میں پھنسے200 بھارتی بھی شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق مسلسل بڑھتے پانی کے باعث لوگ خوفزدہ ہیں اور ریسکیو بوٹس کو روکنے کیلئے ان پر فائرنگ کرنے کے واقعات بھی پیش اّئے ہیں جبکہ بند دکانوں اور سٹورز میں لوٹ مار بھی کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر