فیسیوں میں ازخود اضافہ، پرائیویٹ سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری

فیسیوں میں ازخود اضافہ، پرائیویٹ سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری

لاہور(حافظ عمران انور ) پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے فیسوں میں از خود اضافے پرسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لے لیا ،سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے فیسوں میں اضافہ کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کر دی ،فیسوں میں اضافہ کرنے والے سکول انتظامیہ کو پہلے وارننگ اور پھر بھاری جرمانہ کیا جائے گا ،فیسوں میں اضافے کے فیصلے پر بضد رہنے والے سکولوں کی رجسٹریشن کینسل کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں روز بروز تعلیم کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر والدین مجبورا اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر پرائیویٹ سکولوں کو ترجیح دیتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ سکول انتظامیہ نے فیسوں میں از خود اضافہ کرکے غریبوں پر اضافی بوجھ ڈال دیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سیکرٹری سکول ایجوکیشن اللہ بخش ملک کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے فیسوں میں اضافے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بشیر احمد زاہد گورائیہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اللہ بخش ملک نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیسوں میں اضافہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کو شارٹ لسٹ کر کے ان کی انتظامیہ کو وارننگ دی جائے گی اور وارننگ کے باوجود زائد فیسیں وصول کرنے والے سکولوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جرمانے کے باوجود جو پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ باز نہ آئی تو ان کی رجسٹریشن بھی کینسل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ غریب والدین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایلیٹ پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ہے وہ فیسوں میں صرف پانچ فیصد تک اضافہ کرسکتے ہیں اس سے زائد اضافہ کرنے والے سکولوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...