شدید گرمی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

شدید گرمی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ چند روز کی گرمی کے بعد شہر قائد کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے ،منگل کوبھی سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند رہیں، دوپہر کے وقت درجہ حرارت 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تاہم چند علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی ہے۔محکمہ چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے بتایا کہ بارش کا ایک نیا سلسلہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس سے پہلے غیرمعمولی تندوتیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جب کہ بدھ سے جمعے تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوں گی

مزید : کراچی صفحہ اول