30 دسمبر نواز شریف کی سیاست کے خاتمے کا دن ہوگا : شیخ رشید

30 دسمبر نواز شریف کی سیاست کے خاتمے کا دن ہوگا : شیخ رشید

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر نواز شریف کی سیاست کے مکمل خاتمے کا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا زرداری نے نواز شریف سے ہاتھ ملایا تو پیپلز پارٹی ختم ہوجائیگی، نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے تعلقات کشیدہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔شیخ رشید نے مزید کہا نوازشریف نے اپنے بھائی کے ساتھ بھی انصاف نہیں کیا، بیماری کے باوجود اپنی اہلیہ کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلی غلطی قطری خط دے کر اور دوسری بڑی غلطی دستاویزات نہ دے کر کی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا نوازشریف نے اگر ریفرنسز کا سامنا نہ کیا تو ان کی عدم شرکت پر فیصلہ ہو جائے گا، قربانی سے پہلے قربانی کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا عید کے بعد حدیبیہ پیپرز ملز اور ایل این جی کے کیس میں بھی یہ پھنسں جائیں گے۔

شیخ رشید

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...