خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات متعلقہ محکمہ کو ارسال

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات متعلقہ محکمہ کو ارسال

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز شماریات (بی پی ایس۔18) کی5 اسامیوں، خواتین اسسٹنٹ پروفیسر ز جغرافیہ (بی پی ایس۔18 )کی2 اسامیوں ، خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز طبیعات (بی پی ایس۔18)کی 4 اسامیوں،خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز نفسیات ( بی پی ایس۔18 ) کی2 اسامیوں اورخواتین اسسٹنٹ پروفیسرز قانون (بی پی ایس۔18)کی 3 اسامیوں پرتعیناتی کے عمل کو حتمی شکل دے کر اپنی سفارشات متعلقہ محکمہ کو ارسال کردی ہیں۔اس امر کااعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن پشاورکی جاری کردہ ایک پریس ریلز میں کیاگیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول