ڈینگی سے اموات ، پرویزخٹک ، شہرام ترکئی کو گرفتار کیا جائے : لیگی رہنما

ڈینگی سے اموات ، پرویزخٹک ، شہرام ترکئی کو گرفتار کیا جائے : لیگی رہنما

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) ملاکنڈ میں ڈینگی کا پہلا باقاعدہ تصدیق شدہ کیس منظرعام پر آگیا ڈینگی وائرس سے متاثرہ50سالہ شخص محمد زیب ولد جہانزیب سکنہ یعقوب خیل خار بٹ خیلہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے پرائیویٹ روم نمبر1میں داخل کر دیا گیا ہے۔ڈینگی کے پہلے مریض کے سامنے آنے کی وجہ سے عوام مین سخت خوف و ہراس پھیلا گیا ہے ۔

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے خلاف کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابتک بونیر میں ڈینگی کے 86 کیسز سامنے ائے ہیں جس میں 33 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان 33 مریضوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر میں داخل کرادیاگیاہے ۔17 مریضوں کو علاج معالجے کے بعد ڈس چارج کیا گیاہے ،چار مریضوں کو پشاور منتقل کردیاگیاہے جبکہ 12 مریض ابھی تک زیر علاج ہے ۔بونیر میں ڈینگی سے کو ئی موت واقع نہیں ہو ئی ہے ۔پورے ضلع کے 105 وولئیج کونسلوں کے 85 وولئیج کونسلوں میں ڈینگی سپرے ہو چکی ہے جبکہ دیگر وولئیج کونسلوں میں صفائی مہم جلد مکمل ہوجائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر اے ڈی لوکل گور نمنٹ آمان اللہ خان ۔ڈی ایچ او ،ڈی ایم ایس اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر بونیر نے کہاکہ بونیر میں ڈینگی کے خوالہ سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر سمیت تمام بی ایچ یوز اور ارایچ سیز میں وارڈز مختص کئے ہیں ۔تمام مراکز صحت میں ڈینگی کٹس مہیا کی گئی ہے ۔ضلع میں تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گی ہے ۔ضلع کے تمام وولئیج کونسلوں میں ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی سپرے شروع کی گئی ہے جس میں 85 وولئیج کونسلوں میں صفائی مہم مکمل ہو چکی ہے ۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم قائم کی گئی ہے ۔جو 24 گھنٹے کھلا رہتاہے ۔عوام فوری طور پر کنٹرول روم کے نمبر 0939510450 پر رابطہ کرسکتے ہے ۔اے ڈی بونیر امان اللہ خان نے وولئیج کونسل میں صفائی مہم کے خوالہ سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وولئیج کونسلوں میں صفائی مہم جاری ہے ۔اور انشاء اللہ بہت جلد بونیر کے 105 وولئیج کونسلوں میں صفائی مہم مکمل کی جائے گی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر جہاں پر صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہو اور ڈینگی سپرے نہ کیا گیا ہو تو وہ براہ راست ڈی سی کے دفتر میں قائم کنٹرول روم میں اپنی شکایات درج کرسکتے ہے ۔

مردان(بیورورپورٹ) ڈینگی سے مزید چار افرا د متاثرہ ہوگئے جس کے بعد تعداد 39ہوگئی تاہم 26صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے13مریضوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے شہر اور گردونواح میں ڈینگی وائرس سے مزید تین افراد متاثرہوگئے ہیں ایم ایم سی ہسپتال کے ڈینگی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر امیرخان نے بتایا کہ نئے مریضوں میں کورغ کے رہائشی نوید، عنایت الحق،ساجد کا تعلق محب بانڈہ سے ہے جبکہ عمران کا تعلق شیخ ملتون سے ہے تازہ مریضوں کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 39ہوگئی تاہم ان میں26 مریض ہسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے ہیں اور تیرہ مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول