’’پاکستان‘‘میں ٹینڈر کے بغیر ترقیاتی کاموں کی خبر،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

’’پاکستان‘‘میں ٹینڈر کے بغیر ترقیاتی کاموں کی خبر،اسمبلی میں تحریک ...

لاہور(پ ر ) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ پاکستان کی خبر کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور میں قواعد و ضوابط کے بر عکس ٹینڈرز سے پہلے ہی کام ہونے لگے ،افسران کی ملی بھگت سے13 ملین سے زائد کا ترقیاتی کام ٹھیکہ کی تاریخ سے دو ماہ پہلے ہی کروا دیا گیا،کوئینز روڈ تھانہ سول لائن کی داخلی اور خارجی سڑک بنانے کا ٹینڈر 30اگست کو دوپہر1:30 پر کھلنا ہے جبکہ سڑک قوانین و ضوابط کو پس پشت ڈالتے ہوئے دو ماہ پہلے ہی تعمیر کر دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1