عیدقربان پر آلائشوں کی تلفی،صفائی،امن وامان بارے جامع حکمت عملی تیار

عیدقربان پر آلائشوں کی تلفی،صفائی،امن وامان بارے جامع حکمت عملی تیار

ملتان (سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر )کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں بارے انتظامات کو خود مانیٹر کررہے ہیں اس سلسلے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

میں ملتان ڈویثرن کی سطح پر عیدالضحیٰ کے حوالے سے پلان مرتب کرلیا گیا ہے ۔ مویشیوں کی خرید و فروخت کے لئے مویشی منڈی جانے والی عوام کے لئے 5روٹس پر فری بس سروس متعارف کروادی گئی ہے ۔عید کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو تلف کرنے اور صفائی ستھرائی ، امن و امان او ر دیگر معاملات بارے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے عید الضحیٰ بارے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ ون ویلنگ کے حوالے سے مختلف مقامات پولیس افسران اور اہلکاروں میں ڈیوٹی بارے تقسیم کردیئے گئے ہیں ۔ اضلاع کی ٹریفک کنٹرول کرنے اور امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس بھی ڈیوٹی سر انجام دے گی تمام اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان قائم رکھا جائے گا۔میئر ملتان نے کہا کہ منڈیوں میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ شہریوں کو دی گئی تمام سہولیات کو نہ صرف مانیٹر کررہا ہے بلکہ ان کی شکایات کو دور کرنے کیلئے تندہی سے مصروف عمل ہے ۔ڈپٹی کمشنر ملتان نادرچٹھہ نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ، واسا ، 1122اور دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں کسی کو بھی گلیوں میں جھولے لگانے کی اجازت نہ ہوگی جبکہ پارکوں میں صرف سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والے جھولے آپریٹ کرسکیں گے، سری پائے جلانے یا آنتوں وغیرہ سے گھی بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔اجلاس میں ڈویثرن بھر کے ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین ، ڈپٹی کمشنرزاور سٹی ڈسٹرکٹ پولیس افسران ، ایڈیشنل کمشنرز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ صحت کی بنیادی سہولیات تک عوام کی رسائی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ، دیہی علاقوں کے باسیوں کی مفت ادویات تک رسائی کو ممکن بناناقابل ستائش کاوش ہے۔ مویشی منڈیوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا مقصددوردراز کے علاقوں سے آئے ہوئے افراد کو موقع پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ ان کیمپ کا دائرہ کار ڈویثرن بھر کی مویشی منڈیوں اور بعداز عیدالضحیٰ دیگر مقامات اور اداروں تک بڑھایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار کمشنرملتان بلال احمد بٹ نے بلیل مویشی منڈی میں میڈی بنک ٹرسٹ کے تعاون سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...