مویشی منڈیوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنا وزیر اعلیٰ کا مشن ہے‘ منشاء اللہ بٹ

مویشی منڈیوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنا وزیر اعلیٰ کا مشن ہے‘ منشاء اللہ بٹ

ملتان(پ ر)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشا ء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کے لئے آنے والوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مویشی منڈیوں کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔ انہوں نے مویشی منڈی بابر چوک میں چارہ مہنگا فروخت(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ہونے پر نوٹس لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جانوروں کا چارہ مقررہ نرخ پر فروخت کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کی مختلف مویشی منڈیوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ سپیشل سیکرٹری راجہ شاہد‘ مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں ‘ اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر رحمان و سیکرٹری آر ٹی او کاشف ڈوگر و دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے منڈیوں میں صفائی ‘ ٹھنڈے پانی‘ جانوروں کے لیے چارہ‘ واش رومز اور سیکورٹی سمیت تمام اقدامات کئے جائیں۔ انتظامات میں کسی قسم کی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں جانوروں کو سپرے کی جائے تاکہ کانگو وائرس و دیگر بیماریوں سے بچا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جا رہی ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام منڈیوں میں لائٹنگ کا بھر پور انتظام کیا جائے اور صفائی کی صورت حال کو یقینی بنایا جائے ناقص انتظامات کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کانگوں وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس بھی خریداری کرنے والوں کو مہیا کی جائیں ۔جانوروں کی ویکسی نیشن کا مکمل انتظام کیا جائے ۔ حکومت پنجاب شہریوں کی سہولت کیلئے منڈیوں کو بہتر بنا رہی ہے تاکہ شہری ان سے بھر پور فائدہ اُٹھا سکیں۔ دریں اثناء صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے مویشی منڈی سامورانا‘ بابر چوک منڈی اور توکل ٹاؤن میں خریداروں اور بیوپاریوں سے انتظامات بارے پوچھا جس پر تسلی بخش جواب ملے۔

منشاء اللہ بٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر