ملتان میں عیدالاضحی سکیورٹی پلان مرتب‘ 153 اجتماعات حساس قرار

ملتان میں عیدالاضحی سکیورٹی پلان مرتب‘ 153 اجتماعات حساس قرار

ملتان(وقائع نگار) پولیس نے عیدالاضحی کا سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے جاری پلان کیمطابق کل 847 نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے ان اجتماعات میں 1855 پولیس افسران و ا(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے پولیس نے 153 عید اجتماعات کو حساس قرار دیتے ہوئے اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے جبکہ 457 عید اجتماعات کو بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے سی کیٹگری میں 227 عید اجتماعات کو شامل کیا گیا ہے مساجد ، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے نزدیک پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی 25 بڑی عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے نزدیک واک تھرو گیٹ نصب کیے جائینگے اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم ہوگا اور ایلیٹ فورس کی 12 گاڑیاں بڑے اجتماعات گشت کرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...