بار اور بنچ تنازع‘ ہائیکورٹ ، ڈسٹرکٹ بار کی کال پر 36 ویں روز بھی احتجاج

بار اور بنچ تنازع‘ ہائیکورٹ ، ڈسٹرکٹ بار کی کال پر 36 ویں روز بھی احتجاج

ملتان، خانیوال ، مظفر گڑھ،میلسی(خبر نگار خصوصی، نمائندگان) ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کی طرف سے بار و بنچ تنازعہ پر ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ملتان سے خبر نگار خصوصی کیمطابق(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے باروبینچ تنازعہ پر ہڑتال اوراحتجاج کاسلسلہ گزشتہ روز36 ویں دن بھی جاری رہاہے اوربا رایسوسی ایشنز کی جانب سے توہین عدالت کیس اورضلع لودھراں وساہیوال سے متعلق نوٹیفکیشن کی واپسی تک احتجاج رکھنے کابھی اعلان کیاگیاہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزبھی 11 بجے دن کے بعد ہڑتال کی گئی ہے۔ا س طرح وکلاء کی ہڑتال اوراحتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہیگا۔ خانیوال سے بیورو نیوز کیمطابق ملتان ہائی کورٹ بارسے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ36ویں روز بھی بار میں ہڑتال کی گئی گیارہ بجے کے بعد کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا وکلاء نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں اور بار روم پر سیاہ پرچم لہرایا اس موقع پر بار کے صدر چوہدر ی عمر چیمہ ،جنرل سیکرٹری راجہ سہیل ظفر، رانا ضیاء الرحمن، ملک لطیف ،رانا جعفر علی خاں، اظہر جکھڑ،ملک عطاء الرحمن شہزاد اور دیگر نے کہاکہ بار ایک مقدس ادارہ ہے اس کے خلاف سازشیں ناکام کریں گے ۔مظفر گڑھ سے نامہ نگار کیمطابق ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے منگل کے روز ہائیکورٹ بار ملتان کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مکمل ہڑتال کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...