تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری کے ڈیرہ پر قربانی کیلئے سفید رنگ کے اعلیٰ نسل کے بکرے دیکھنے کیلئے لوگوں کارش

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری کے ڈیرہ پر قربانی کیلئے ...

ملتان ( نیو ز رپورٹر پاکستان تحریک انصاف پی پی 195کے ایم پی اے حاجی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

جاوید اختر انصاری کے ڈیرہ شاہ رکن عالم کالونی پر جام پور سے سفید رنگ کے اعلی نسل کے بکرے قربانی کے جانوروں کو دیکھنے کے لئے اہل علاقہ جمع ہو گئے ۔ اس موقع پرمخدوم شاہ محمودقریشی ، الحاج مختارعلی انصای ، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری ، الحاج یاسین انصاری ، رانا پرویز حاجی امین انصاری ،حاجی قمرانصاری ودیگرموجودتھے ۔انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی ہر صاحب حیثیت مسلمان پر فرض ہے اور ہر انسان کا شوق ہوتا ہے کہ سنت ابراہیمی کے لئے اچھے سے اچھا جانور اللہ کی راہ پر قربان کرے ۔مخدوم شاہ محمودقریشی اورحاجی جاویداخترانصاری ایم پی اے نے کہا کہ قربانی ہمیں صبر و تحمل و برداشت کا درس دیتی ہے اور ہمیں قربانی صرف اللہ کی رضا کے لئے کر نی چاہیے اور دکھاوے سے بچنا چاہیے ۔

جاوید اختر انصاری

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...