قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ملتا ن میں فورتھ شیڈول لسٹ میں مزید اضافے کا فیصلہ

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ملتا ن میں فورتھ شیڈول لسٹ میں مزید اضافے کا ...

ملتان ( جنرل رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع ملتان میں فورتھ شیڈول کی لسٹ میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئندہ چند روز میں جمیعت علماء پاکستان ضلع ملتان(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کے صدر محمد ایوب مغل، دعوت اسلامی کے ذمہ دار محمد سلیم بلالی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے نام شامل کئے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ بالا مذہبی رہنماؤں کی فورتھ شیڈول میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے، ان مذہبی رہنماؤں کو امن کمیٹی کے کسی بھی اجلاس میں نہ بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا رہنماؤں کو شعلہ بیان مقرر اور دیگر وجوہات کی بنا ء پر فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جے یو پی کے رہنماء محمد ایوب مغل اس سے قبل بھی فورتھ شیڈول میں شامل رہ چکے ہیں مگر عدالت کے حکم پر ان کا نام نکالا گیا تھا جبکہ دعوت اسلامی کے ذمہ دار محمد سلیم بلالی کو پہلی مرتبہ فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...