پاکستان کیخلاف بھارت ‘ امریکہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘ احمد لدھیانوی

پاکستان کیخلاف بھارت ‘ امریکہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘ احمد لدھیانوی

ملتان(جنرل رپورٹر)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان کے خلاف بھارت اور امریکہ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ،امریکی صدرٹر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

مپ کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے،امریکہ افغانستان میں بری طرح شکست کھا چکاہے جس کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتاہے،اب وہ وقت گزرچکا جب ایک فون کال پر بزدل ڈکٹیٹرنے لبیک کہتے ہوئے پاکستان کی آزادی و خودمختاری کو داؤپر لگا دیا تھا،سابق امریکی صدر اوباما نے وسط ایشیاء میں خانہ جنگی کرواکے پڑوسی ملک ایران کو وسطی ایشیاء کا ٹھیکیداربنانا چاہتاتھا،اب موجودہ صدر ٹرمپ نے پالیسی بدلتے ہوئے بھارت کو خطہ کا چوہدری بناناچاہتاہے،پاکستان ایک خودمختار اورآزادریاست ہے،پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی وسویلین افراد کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا،وطن عزیز کا ایک ایک چپہ دہشت گردی سے متاثرہوچکا ہے،پوری قوم ملکی مفادات کی خاطر پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،امریکہ سمیت کسی ملک دشمن قوت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تواس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودیہ عرب سے مرکز اہلسنت میں رہنماوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،بعدازا ں قائم مقام صدر سیدپریل شاہ بخاری نے کہاکہ اہلسنت والجماعت جمعہ کو ملک بھرمیں امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر