اسفندیار ولی خان عید الضحیٰ کی نماز تاریخی مسجد غازی گل بابا میں ادا کرینگے

اسفندیار ولی خان عید الضحیٰ کی نماز تاریخی مسجد غازی گل بابا میں ادا کرینگے

چارسدہ (بیور ورپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان عید الضحیٰ کی نماز تاریخی مسجد غازی گل بابا میں ادا کرینگے ۔ تنزیل الرحمان ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی تحصیل چارسدہ کے سیکرٹری اطلاعات تنزیل الرحمان کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیا ر ولی خان عیدالضحٰی کی نماز تاریخی مسجد عازی گل بابا میں ادا کرینگے ۔ پریس ریلز کے مطابق اسفندیار ولی خان عید کے تینوں دن ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کے کارکنوں سے عید ملینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر