کرک میں گھریلو ناچاقی پر محمد اسد نے خودکشی کرلی

کرک میں گھریلو ناچاقی پر محمد اسد نے خودکشی کرلی

کرک (بیورورپورٹ) گھریلو ناچاقی پر طورڈھنڈ کے رہائشی محمد اسد نے خود پر گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو ناچاقی پر طورڈھنڈ کے رہائشی محمد اسد ولد صابر اللہ نے خود کو پستول سے گولی ماری ، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئے اُنکو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر