مردم شماری نتائج غیر حقیقی اور زمینی حقائق کے برعکس ہیں‘ جمشید دستی

مردم شماری نتائج غیر حقیقی اور زمینی حقائق کے برعکس ہیں‘ جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ،پیر جہانیاں (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)پاکستان عوامی راج کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور مرکزی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد علی امجد نے مردم شماری کے نتائج کو غیر حقیقی اور زمینی حقائق کے بر عکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عوامی راج پارٹی مردم شماری کے اعداد و شمار کو مستر د کر تی ہے جبکہ جائزہ لینے کیلئے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر کی سر براہی میں خصو صی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔عید الا الضحیٰ کے بعد ملتان میں مردم شماری کے نتائج کیخلاف احتجاجی دھرناد یا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی خطے کی آباد ی کم ظاہر کی گئی ہے جس پر پاکستان عوامی راج مقامی سرائیکی قوم پرست جماعتوں اور دیگر سیاسی و دینی جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل اپنائے گی۔
جمشید دستی