آزادی ٹرین آج کوٹ ادو پہنچے گی

آزادی ٹرین آج کوٹ ادو پہنچے گی

ملتان،کوٹ ادو ( جنرل رپورٹر، تحصیل رپورٹر) محکمہ ریلوے نے آزادی ٹرین(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کی عوام میں پذیرائی کی بدولت ٹرین کے پروگرام میں مزید توسیع کردی ٹرین جیکب آباد سے ہوتی ہوئی آج ملتان ڈویژن کے کشمور سٹیشن پہنچے گی جہاں سے دوپہر ڈیڑھ بجے راجن پور‘ ساڑھے چار بجے ڈیرہ غازی خان‘’ سات بجے کوٹ ادو پہنچے گی ڈی ٹی او ذوالقرنین لنگڑیال اور ڈی سی او سعید احمد نے متعلقہ سٹیشنوں اور افسران کو ٹرین کے استقبال کے لئے احکامات جاری کردےئے ہیں ٹرین کی میزبانی کے لئے ہیڈکوارٹر سے ڈپٹی سی او پی ایس(سیفٹی)عمر ان حیات آج بذریعہ خیبر میل ملتان پہنچیں گے ڈی جی خان‘بھکر اور کندیاں کی عوام نے آزادی ٹرین کے سٹاپ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔کوٹ ادوسے تحصیل رپورٹرکے مطابق جشن آزادی کے موقع پر چلائی گئی خصوصی آزادی ٹرین آج شام 7بجے کوٹ ادو پہنچے گی۔آزادی ٹرین کا استقبال چیئرمین ملک شاہد حسین برار اور وائس چیئرمین شاہد خان گورمانی کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...