ریسکیو 1122کے تمام ددفاتر عید الاضحیٰ کے دوران کھلے رہیں گے :ڈاکٹر اسد علی

ریسکیو 1122کے تمام ددفاتر عید الاضحیٰ کے دوران کھلے رہیں گے :ڈاکٹر اسد علی

پشا ور( کرائمز رپورٹر)خیبر پختو نخوا ایمر جنسی ریسکیو سرو س(ریسکیو 1122) کے تما م دفا تر عید الا ضحی کے دورا ن کھلے رہیں گے ۔ بلال احمد فیضی نے بتا یا کہ ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن کی ہد ایا ت پرریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسو خ ہو نے کا مرا سلہ جا ر ی کر دیا گیا ۔ ریسکیو 1122 پشاور ، مردان ،نو شہرہ، ڈی آئی خا ن ، سوات اور ابیٹ آبا د میں قدرتی اور کسی بھی ہنگا می صورت حا ل سے نمٹنے کے لیے ہمہ تن تیا ر رہیں گے اورعوام کو بہترین اور بروقت سہولیا ت فراہم کی جا ئیں گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کے تما م دفا تر میں عید الا ضحی یعنی عید قربا ن کے موقع تما م ضروری سا ما ن اور ادویا ت مہیا کر دی گئی ہیں ۔ جو کسی بھی ایمر جنسی کے دوران عوام کو جا ئے وقوعہ پرہی امداد فراہم کریں اور ضرورت پڑنے پر ابتدا ئی طبی امداد فراہم کر تے ہو ئے ایمبو لینسز میں ہسپتا ل منتقل کر دیا جا ئے گا۔ڈاکٹر اسدعلی خا ن نے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار ہر قسم کی خو شیا ں عوام کے لیے قربا ن کر تے ہیں اور ان کی مدد کے لیے تما م تر توانا ئیں بروئے کا ر لا ئی جا تی ہیں اس موقع پر عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ ریسکیو 1122کے ٹال فری نمبر پر غیر ضروری کا لز سے اجتنا ب کر یں اور صر ف ایمر جنسی کے دوران کا ل کریں تاکہ کسی بھی ضرورت مند کو ریسکیو 1122بروقت سہولیات فراہم کر سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...