ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے،سرداریعقوب خان

ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے،سرداریعقوب خان

کوئٹہ (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائم مقام صدر وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے گزشتہ روز انکی رہائش گاہ پر پارٹی وفود ،صحافیوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کی ۔اور انکو پارٹی کے قائمقام صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر وفود ،صحافیوں اور قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے سردار یعقوب خان ناصر نے کہاکہ پارٹی نے جو ذمہ داریاں عبوری دور کیلئے سونپی ہے میں اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کرونگا ۔پارٹی کے قائدمیاں محمد نواز شریف کے اعتماد پر پورا اتروں گا ۔ملک تاریخ کی انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے ۔بحیثیت پاکستانی شہری ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ملک کی ترقی استحکام ،دفاع ،آئین ،جمہوریت ،قومی اداروں کا احترام مقدم رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔مسلم لیگ (ن) کا ملکی تاریخ میں تاریخ ساز کردار ہے تخلیق پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک مسلم لیگ نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے ۔ہمیں اپنی ملکی سلامی ،استحکام ،خود مختاری ،خودداری ہر چیز سے مقدم ہے اور پاکستان کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ومنظم ہیں ۔ہمیں بیرونی دھمکیوں سے دبایا ،جھٹکایا نہیں جاسکتا ۔پاکستان نے خطے میں قیام امن کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔

سردار یعقوب خان

مزید : پشاورصفحہ آخر