بٹ خیلہ میں مسلح ڈاکوؤں نے کرنسی ڈیلر کو 8 لاکھ کی نقدی سے محروم کردیا

بٹ خیلہ میں مسلح ڈاکوؤں نے کرنسی ڈیلر کو 8 لاکھ کی نقدی سے محروم کردیا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) بٹ خیلہ بازارمیں نامعلوم ڈاکوؤں نے کرنسی ڈیلرسے اٹھ لاکھ روپے چھین کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مزاحمت کرنے پرڈیلرکوگولی مارشدیدزخمی کردیابٹ خیلہ ہسپتال سے پشاورمنتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ کے شاہین گلی میں نامعلوم ملزمان نے کرنسی ڈیلرسلیم ولدتاج محمدمحلہ سدابہارسے اٹھ لاکھ روپے نقدی چھین کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مزاحمت کرنے پرگولی مارکرشدیدزخمی کردیافوری طورپربٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیاجہاں سے ان کوپشاورریفرکردیا ۔مالاکنڈلیویز فورس تھانہ بٹ خیلہ نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر