کرک میں ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مکاؤ مہم کاآغاز کر دیا

کرک میں ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مکاؤ مہم کاآغاز کر دیا

کرک (بیورورپورٹ) کرک میں ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مکاؤ مہم کاآغاز کر دیا ، ٹی ایم اے کرک کے ذریعے ہفتہ صفائی سمیت شہر کے دونوں گنجان آباد یونین کونسلوں میں مچھر مار سپرے شروع ، ڈاکٹرز کی مدد سے شہریوں میں اگاہی مہم چلائی جا ئیگی ۔ڈپٹی کمشنر کرک عابد خان وزیر کی سربراہی اور اسسٹنٹ کمشنر کرک عبد اللہ محمود کی نگرانی میں ٹی ایم ا ے کرک اور محکمہ صحت کے مقامی حکام نے مہم کا آغاز کیا جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرک کے دفتر سے صدام چوک کرک شہر تک اگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت ٹی ایم او کرک گل نائب خان خٹک ، ڈی ایچ او ڈاکٹر رسول جان ، سرکاری محکموں کے دیگر اہلکاروں اور عوام نے خصوصی شرکت کی مہم کے دوران ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے شہر کے دونوں گنجان آباد یونین کونسلوں میں فوگ سپرے ، ٹی ایم اے اہلکاروں کی مدد سے صفائی کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے حوالے سے عوام میں اگاہی مہم چلائی جا ئیگی اور اس حوالے سے اختتاطی تدابیر بھی بتائے جا ئینگے کرک میں ڈینگی کے دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حرکت میں آکر متاثرہ علاقوں کالج ٹاؤن اور پرانا بازار کرک میں فوگ سپرے سمیت لاروے کے خاتمے کیلئے اقدامات کیئے ضلعی انتظامیہ نے مہم کی کامیابی کیلئے مشران علاقہ ، انجمن تاجران و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی مکمل تعاون کی استدعا کی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر