عدالت عالیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کیا جائے‘ حبیب اللہ شاکر

عدالت عالیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کیا جائے‘ حبیب اللہ شاکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکرنے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا حکومت دلیری سے جواب دے اور بہتر خارجہ پالیسی کو ترجیح دے دہشت گردی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
کے خلاف پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں دیگر رہنماؤں ایم سلیم راجہ، مہر اقبال سرگانہ، سلیم الرحمن میؤ، ملک بشیر احمد، شفقت رضا، رانا نیک محمد، حاجی مقصود کے ہمراہ پر یس کانفرنس کے دوران کیا حبیب اللہ شاکر نے مزید کہا کہ امریکی اسسٹنٹ خارجہ کا صرف دورہ کینسل کرنا کافی نہیں ہے دلیری سے جواب دیا جائے انہوں نے کہا کہ ضیاء آفریدی نے عمران خان کو چھوڑ دیا اور ایم پی اے شپ بھی جیت لی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی پیپلز پارٹی آنے والے الیکشن میں ان کے ساتھ کھڑی ہو گی (ن) لیگ اور عمران خان مراعات یافتہ طبقہ کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور مظلوم طبقے کی سیاست کرتی ہے انہوں نے نواز شریف کانام لئے بغیر کہا کہ تم مری میں جندال سے ملو پاکستان سے غداری کرو،کشمیر کی بجائے تجارت کرو اور پھر کہو کہ مجھے کیوں نکالا عدلیہ میرٹ پر آج فیصلے کرتی ہے تو اسے فیصلے کرنے دیئے جائیں تنقید نہ کی جائے عدلیہ کا احترام کیا جائے اگر کوئی عدلیہ اور اداروں کے خلاف کوئی بات کرتا ہے تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے کوئی نااہل ہوتا ہے تو ہوتا رہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین ہیں اور انہیں سیاست میں فری ہینڈ ہے یہی وجہ ہے کہ آج بلاول بھٹو کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور عام انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف سمیت تمام سیاسی رہنماؤں و کارکنوں پر جھوٹے مقدمات جلد خارج کئے جائیں۔