نواز شریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں، ساجد سلیم شاہ
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی))وفا قی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے سید ساجد سلیم شاہ نے کہا ہے کہ میاں نوا ز شریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں جو لوگ ملک کو ترقی کی شا (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ہراہ پر گا مز ن نہیں دیکھنا چا ہتے وہی مسلم لیگ(ن) اور میاں نوا ز شریف کے خلاف جھوٹا بے بنیاد پراپیگنڈہ کررہے ہیں حلقہ این اے 120سے بیگم کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کا میا بی سے ہمکنار ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچیں گی اور مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت کی کا میاب پا لیسیوں کو آگے بڑھائیں گی ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ 168کی یونین کونسل نمبر10میں مختلف چکوک میں معز زین علا قہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ممتاز لیگی رہنما و یو سی چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر بھی ہمراہ تھے سید ساجد سلیم نے مز ید کہا کہ علاقہ کے عوام کے دُکھ درد میں شریک ہونا میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف نے صرف چھ ماہ کی قلیل مدت میں 1لا کھ 65ہزار چھوٹے کا شتکاروں کو بلاسود قرضہ جات فراہم کیے ، ساڑھے 12ایکٹر تک اراضی کے کاشتکاروں کے لیے 100ارب کے بلاسودقرضے فراہم کیے پنجاب بھر میں 6لا کھ کسانوں کو قرضہ جات فراہم کیے اس موقعہ پر یوسی چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر نے بھی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یونین کونسل نمبر10میں ایم این اے سید ساجد شاہ کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائیں گے۔
ساجد سلیم