کوہاٹ ،گرلز ہائی سیکنڈری سکول توغ بالا کوھاٹ کو تالے لگا دیئے گئے

کوہاٹ ،گرلز ہائی سیکنڈری سکول توغ بالا کوھاٹ کو تالے لگا دیئے گئے

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) گرلز ہائی سیکنڈری سکول توغ بالا کوھاٹ کو تالے لگا دیئے گئے زمین مالکان نے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے اور کلاس فور ملازمین بھرتی نہ کرنے پر طالبات کو سکول سے باہر نکال کر سکول بند کر دیا عوامی شکایات پر بھی محکمہ تعلیم زنانہ کا کوئی اہلکار سکول نہ پہنچا تفصیلات کے مطابق گرلز ہائیر سیکنڈری سکول توغ بالا میں فرسٹ ائیر میں 68 طالبات زیر تعلیم ہیں منگل کی صبح زمین مالکان نے یہ کہہ کر طالبات کو سکول کے باہر نکال کر تالے لگا دیئے کہ جب تک ہمارے تین افراد کو معاہدے کے مطابق کلاس فور کی پوسٹوں پر بھرتی نہیں کیا جاتا سکول بند رہے گا اس حوالے سے علاقہ مکینوں کی شکایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ ان کا تبادلہ ہو چکا ہے آپ ڈپٹی کمشنر سے بات کریں اس حوالے سے جب محکمہ تعلیم سے میڈیا نے معلومات حاصل کیں تو ان کا موقف تھا کہ ڈسٹرکٹ ناظم نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں پر پابندی لگا رکھی ہے لہٰذا نئی کلاس فور کی بھرتیاں نہیں کی جا سکتیں توغ بالا کی عوام نے محکمہ تعلیم کے افسران کے رویئے اور منتخب ضلع اور تحصیل کونسلران سمیت ضلع ناظم پر بھی کڑی تنقید کی کہ اتنا بڑا واقعہ رونما ہونے کے باوجود کسی نے دن بھر اس مسئلے کو حل کرنے یا زمین مالکان سے بات کرنے کی زحمت تک گوارہ نہ کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر