نوشہرہ میں عید الاضحی کے موقع پر پولیس کو ہائی الرٹ جاری

نوشہرہ میں عید الاضحی کے موقع پر پولیس کو ہائی الرٹ جاری

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈی پی او نوشہرہ نے عیدالاضحی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس ہائی الرٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کی چھٹیاں منسوخ ضلع بھر کے تمام اہم مقامات پر ناکہ بندی تمام بازاروں میں سیکورٹی کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے ٹریفک کے رش کو کم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کو ٹاسک حوالے کردی گئی جس کی نگرانی ٹریفک انچارج سیف علی خان کریں گے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک انچارج سیف علی خان نے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ہم شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے تعینات کردئیے تاکہ عید کے موقع پر رش کو کم سے کم کیاجاسکے اور ٹریفک میں کسی قسم کی رکاؤٹ نہ پڑے تاروجبہ، پبی، نوشہرہ، رسالپور، خیرآباد، جہانگیرہ، اکوڑہ خٹک اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی گاڑیاں دن رات گشت کریں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس پوری طرح تیار رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر