اے این پی کے دونوں دھڑوں کا انضمام بڑی کامیابی ہے ،شاہ زیب خان

اے این پی کے دونوں دھڑوں کا انضمام بڑی کامیابی ہے ،شاہ زیب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیور ورپورٹ )پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع چارسدہ کے ترجمان شا ہ زیب خان نے اے این پی اور اے این پی ولی گروپ کے انضمام کو پختون قوم کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔ پختون قوم باہمی اختلافات ختم کرکے اسفندیار ولی خان کی قیادت میں متحد ہو جائے۔ وہ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ میں نئے داخل ہونے والے طلباء سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔بیگم نسیم ولی خان کی پارٹی میں واپسی خوش آئند ہے ۔ان کی آمد سے ولی باغ کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ۔بیگم نسیم ولی خان کے فیصلے پر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن چارسدہ انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔آئندہ انتخابات میں پارٹی مضبوط قوت بن کر ابھرے گی اور صوبے کے اندر ایک بار حکومت قائم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے فلسفہ سیاست اورمنشور پر عمل پیرا ہو کر صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں ۔