شیر گڑھ میں تمباکو کاشتکاروں کا ٹوبیکو بورڈکیخلاف مظاہرہ

شیر گڑھ میں تمباکو کاشتکاروں کا ٹوبیکو بورڈکیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیر گڑھ(نامہ نگار)ٹوبیکو بورڈ کے ظالمانہ فیصلوں ،تمباکو کی کم قیمت اور خریداری میں کمپنیوں کے لیت و لعل کے خلاف کا شتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ احتجاجی طور پر تمباکو کے بنڈل جلائے مرکزی حکومت مداخلت کرکے کمپنیوں کو کاشتکاروں کے استحصال سے روکے مظاہرین سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز شیر گڑھ میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے سامنے کاشتکاروں نے کسان بورڈ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے کسان بورڈ کے صوبائی صدر رضوان اللہ اور ضلعی نائب صدر حاجی شیر علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹوبیکو بورڈ کے ظالمانہ فیصلوں کی وجہ سے تمباکو کمپنیوں نے کاشتکاروں کا استحصال شروع کیا ہے کمپنیاں تمباکو کی خریداری میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں جبکہ کم قیمت پر تمباکو خرید رہے ہیں جس سے کاشتکاروں میں سخت اشتعال پھیل رہا ہے اور کسی بھی وقت اپنے حقوق کے لئے سڑکو پر آسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ معا ہدے کے تحت تمباکوں کمپناں15ستمبر تک تمباکو خریدنے کے پابند ہے لیکن کمپنیوں نے 26اگست تک خریداری کا اعلان کرکے کسانوں کو احتجاج پر مجبور کر دیا انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت مداخلت کرکے ٹوبیکو بورڈ کے کسان دشمن پالیسیوں کو روکے اور تمباکو کمپنیوں کو پابند بنائے کہ وہ مقررہ نرخو پر کاشتکاروں سے تمباکو خریدے ورنہ سخت احتجاج شروع کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی حکومت اورٹوبیکو بورڈ پر عائد ہوگی